4 جون 2013 - 19:30
کامیابی کی صورت میں علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات کا فروغ: سعید جلیلی

ایران کےصدارتی امیدوار سعیدجلیلی نے کہاہے کہ اگر وہ انتخابات میں کامیاب ہوئے تو علاقائی ممالک کےساتھ تعلقات کوفروغ دیں گے۔

ابنا: ایران کےصدارتی امیدوار سعیدجلیلی نے کہاہے کہ اگر وہ انتخابات میں کامیاب ہوئے تو علاقائی ممالک کےساتھ تعلقات کوفروغ دیں گے۔
سعید جلیلی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہاکہ علاقائي ممالک کےساتھ تعلقات کوفروغ دینا ان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں ہوگا۔
سعیدجلیلی نے ایٹمی مسئلے کو ملت ایران سے امریکہ کی دشمنی کی واضح علامت قرار دیا اور کہا کہ ایٹمی مسئلے میں ایران کی منطق عالمی سطح پر دفاع کےقابل اور واضح ہے کیونکہ این پی ٹی کے رکن تمام ممالک کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سےاستفادے کاحق ہے ۔
ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کےسکریٹری سعیدجلیلی نے کہاکہ پرامن استعمال کےلئے یورینیم کی افزودگی ایران کاحق ہے اورکسی کو بھی اس میں روکاوٹ ڈالنے کاحق نہيں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲